Skip to content
شاہدرہ پر خطرہ کم ہوگیا، لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈی جی این ڈی ایم اے
Home - آزاد سیاست - شاہدرہ پر خطرہ کم ہوگیا، لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈی جی این ڈی ایم اے
ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ شاہدرہ پر خطرہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قصور شہر کو بچانے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ ستلج سے 1955ء کے بعد پہلی بار اتنا زیادہ پانی گزر رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نواں اسپیل شروع ہوچکا ہے۔