ترجمان قومی ائیر لائن پی آئی اے کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔پروازیں اب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کےمطابق اس صورتِ حال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا ہے۔پی آئی اے کی سیالکوٹ ائیرپورٹ سے آپریٹ ہونے والی متعلقہ پروازیں اب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں کی بروقت معلومات اور اوقات کار کے لیے ایئر لائن کے کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں ۔تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔