فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کرتارپور کا دورہ، ہمدردی کی عمدہ مثال پر سکھ کمیونٹی کا زبردست خراج تحسین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کرتارپور کا دورہ، ہمدردی کی عمدہ مثال پر سکھ کمیونٹی کا زبردست خراج تحسین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جن میں سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتار پور شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نہ صرف متاثرہ عوام سے ملاقات کی بلکہ سکھ کمیونٹی کے ساتھ خصوصی نشست بھی کی، جس میں اقلیتوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا بھرپور پیغام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی آپ کو اپنی سیاست کیلئے قربان کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے خلاف جنگ مت لڑیں، گرپتونت سنگھ کا سکھ کمیونٹی کے لیے ویڈیو پیغام

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج رنگ، نسل یا مذہب کی تفریق کے بغیر ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے سکھ کمیونٹی کو دربار صاحب کرتار پور سمیت تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

سکھ کمیونٹی کا اظہارِ تشکر

دورے کے دوران سکھ رہنماؤں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا زبردست خیر مقدم کیا اور بروقت امدادی کارروائیوں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ’ سیلاب کے دوران آپ کی جانب سے بروقت کارروائیاں اور ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا وعدہ ہمارے لیے باعثِ سکون رہا۔ پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے۔ پاک فوج کے جوان آخری فرد کی منتقلی تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے‘۔

مزید پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن، تمام سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، رادیش سنگھ ٹونی

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان اور سکھ کا رشتہ ایسا ہے جیسے ناخن کا گوشت کے ساتھ، یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا‘۔

دنیا بھر کے سکھوں کی جانب سے پذیرائی

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے سے دنیا بھر کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔’جب دنیا کو پتہ چلے گا کہ فیلڈ مارشل خود کرتار پور آئے، تو سکھوں کا مان اور بڑھے گا۔ سکھ یاتری جب پاکستان سے واپس جاتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہاں جتنا پیار ملا، دل نہیں کرتا واپس جانے کو‘۔

دیگر سکھ رہنماؤں کا بھی خراج تحسین

دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ سیلاب کے بعد 24 گھنٹوں میں جو کچھ آپ نے کیا، اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ آپ نے کرتار پور کے لیے جو اقدامات کیے، اس پر پوری دنیا کے سکھ آپ کے شکر گزار ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ پاکستان کو ’محفوظ ترین ملک‘ سمجھتے ہیں اور ان کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

پاک فوج ہر اول دستے کے طور پر

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ عوام کی مدد میں پیش پیش رہی ہے، اور یہ حالیہ سیلابی صورتحال بھی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *