اسرائیلی فوج کا حملے میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا حملے میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی ذرائع کے مطابق فوج نے ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر حملہ کیا، لیکن اس معاملے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ حماس کی جانب سے اس دعوے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب  غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ ایک دن میں 77 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے منتظر 19 افراد بھی شامل ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد اب تک 63,371 ہو چکی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 159,835 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں قحط اور بھوک کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، جس کے باعث مزید 10 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی رکاوٹوں کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امداد کی فراہمی بحال کی جا سکے۔

اسی دوران، برطانیہ نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں فوجی کارروائی کی توسیع کے منصوبے کے حوالے سے لندن میں دفاعی نمائش میں اسرائیلی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *