سیلابی ریلا 2ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا، لاکھوں لوگ متاثر ہونے کا خدشہ

سیلابی ریلا 2ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا، لاکھوں لوگ متاثر ہونے کا خدشہ

سندھ میں آنے والے سیلابی ریلے کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے،موسمی پیش گوئی کے مطابق 2 یا 3 ستمبر کو سیلابی پانی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 16 لاکھ سے زائد لوگ براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

متوقع سیلاب سے ایک ہزار 657 گاؤں اور لاکھوں ایکڑ زمین متاثر ہونے کا خدشہ ہے،صوبائی سطح پر ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کے لیے 551 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں بڑی تعداد کشتیوں کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں میدان میں سرگرم ہیں تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ نے کنٹرول روم بھی فعال کر رکھا ہے اور ہر تین گھنٹے بعد سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی،غیر معمولی پانی کے اخراج کی صورتحال میں  گڈو بیراج سے فی سیکنڈ 3 لاکھ 51 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر مقامی حکومت اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن انتظامات کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا شکار،جلدی امراض ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ کا خیال رکھیں، محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوں اور ہنگامی صورتحال میں ریلیف ٹیموں کے ہدایات پر عمل کریں۔

اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ضروری سامان، خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ بحران کی صورت میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *