یاماہا YBR خریدنے کے شوقین افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

یاماہا YBR خریدنے کے شوقین افراد کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

یاماہا نے اپنی ہردلعزیز موٹرسائیکل وائی بی آر ۔125کو بغیر کسی اضافی سود (مارک اپ) کے آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی پیشکش کردی ہے ۔

یاماہا YBR خریدنے کے شوقین ہو جائیں تیار! کمپنی کی جانب سے ایسی خوشخبری آ گئی ہے جس کا انتظار ہر بائیک کے شوقین کو تھا،  یہ اسکیم بینک الفلاح کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ، جس کے تحت صارفین یبر 125، YB125Z اور YB125Z DX ماڈلز کو اپنی مالی سہولت کے مطابق 3 سے 36 ماہ تک اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس پیشکش میں صرف معمولی پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی جبکہ اصل رقم پر کوئی سود نہیں لگایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھی: موٹر سائیکل اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

یاماہا YBR 125 کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہے، جسے 3 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار روپے اور 36 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 22 ہزار روپے ادا کر کے خریدا جا سکتا ہے ۔

3اور 6 ماہ کی اقساط پر پراسیسنگ فیس بالترتیب 5 اور 8 فیصد ہے، جبکہ 9 سے 36 ماہ کی قسطوں پر صرف 2.5 فیصد فیس لاگو ہوگی ۔ یاماہا کا یہ اقدام ایسے صارفین کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو یکمشت ادائیگی سے قاصر ہیں اور معیاری موٹرسائیکل خریدنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عام آدمی کی سواری بھی پہنچ سے دور ! موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

بینک الفلاح کی جانب سے بھی اس اسکیم کو صارفین کے لیے آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔

یاماہا کی یہ نئی پیشکش مارکیٹ میں موٹرسائیکل خریداری کے عمل کو مزید سہل بنا دے گی ۔

یاماہا YBR کے شوقین افراد کے لیے یہ خوشخبری یقیناً ایک خوش آئند پیشرفت ہے، جو نہ صرف خریداروں کا اعتماد بحال کرے گی بلکہ مارکیٹ میں مسابقتی رجحانات کو بھی فروغ دے گی۔ اگر کمپنی کی جانب سے قیمت میں کمی، خصوصی آفرز یا آسان اقساط جیسی سہولیات دی جا رہی ہیں، تو یہ بائیک خریدنے کا بہترین وقت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *