بھارت کی آبی جارحیت جاری،ایک اورسیلابی ریلا پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت جاری،ایک اورسیلابی ریلا پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

بھارت نے ایک اور سیلابی ریلا پاکستان کی جانب چھوڑ دیا، دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کا خدشہ ہے، شہریوں کو محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی کیلئے مساجد سے اعلانات کرائے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے ایک اور سیلابی ریلا پاکستان کی جانب چھوڑ دیا، سلال ڈیم کے تمام 12 دروازے کھول دیئے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کی آبی جارحیت جاری، مودی سرکار نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑا، آزاد کشمیر میں سیلاب کا خطرہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کا خدشہ ہے،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی ہدایت پر مساجد سے شہریوں کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کرنے کیلئے اعلانات کیے جارہے ہیں۔

اعلان میں کہا جارہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑ دیا گیا ہے، شہری اپنی جان و مال کی حفاظت کریں، علاقہ مکین نقل مکانی کر جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *