معروف تجزیہ کار حسن ایوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ عادل راجہ، حیدر مہدی، شہزاد اکبر، شہباز گل اور احمد نورانی جیسے افراد پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کا حصہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ افواجِ پاکستان کے اندرونی معاملات پر ایسی گفتگو کرتے ہیں جس کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر، حقیقت یہ ہے کہ ان کو فوج کے معاملات کی الف ب کا بھی علم نہیں۔
حسن ایوب خان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگا ہوا ہے وہ نہ اپنے خاندان کی شادیوں میں شریک ہوتا ہے نہ غمی میں، کیونکہ وہ 190ملین پاؤنڈ کے مشہور مقدمے میں ملوث ہے،بھگوڑا ہونے کے باوجود فوج کے بارے میں بے تکی باتیں کرتا ہے، حالانکہ اس کا ان معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ دراصل جھوٹ اور پراپیگنڈہ بیچ کر ڈالرز کما رہے ہیں اور بھارت سے بھی پیسہ لے رہے ہیں،ان کی حیثیت بالکل ایسی ہے جیسے گلی کا آوارہ کتا بھونکے تو کوئی توجہ نہیں دیتا، میں ان کے جھوٹ سے بخوبی واقف ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عناصر ملک ریاض کی جیب پر بھی نظر رکھے ہوئے تھے لیکن ان کے عزائم ناکام ہوگئے، اللہ کا شکر ہے کہ میرا خاندانی پس منظر سب کو معلوم ہے، لوگ میرے والد اور دادا کو جانتے ہیں جبکہ شہزاد اکبر کی حالت دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ اس پر اللہ کی پھٹکار ہے۔
آخر میں حسن ایوب خان نے کہا کہ یہ تمام لوگ جو منجن بیچ کر شہرت اور پیسہ کمانے نکلے تھے، ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں اور اب ان کے پاس کوئی ساکھ باقی نہیں رہی۔