نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ان کی اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان کی ملاقات ہوئی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ٹرمپ کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کریں گے، جبکہ معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Today, H.E. Foreign Minister of Armenia, Ararat Mirzoyan @AraratMirzoyan, and I are pleased to sign and exchange a Joint Communiqué establishing diplomatic relations between Pakistan and Armenia, on the sidelines of the 25th SCO Summit in Tianjin, China.
We reaffirmed our… pic.twitter.com/qH0rZWlmfn
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 31, 2025