اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے شوقین صارفین کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متوقع

اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے شوقین صارفین کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متوقع

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشنز میں شامل  واٹس ایپ اب صارفین کی آسانی کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

واٹس ایپ وقتاً فوقتاً اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے،  خاص طور پر وہ صارفین جو اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے اپنی سرگرمیاں، جذبات یا خیالات دوسروں سے شیئر کرنا پسند کرتے ہیں، ان کے لیے جلد ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف ہونے والا ہے۔

ایپلی کیشن کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق آئی او ایس صارفین کے لیے واٹس ایپ آئندہ چند دنوں میں ایک فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فیچر کا نام ‘Status updates with close friends’ ہوگا جس کے تحت صارفین اسٹیٹس پوسٹ کرتے ہوئے قریبی دوستوں کی لسٹ تیار کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹیٹس صرف انہیں ہی دکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

اس سے قبل کلوز فرینڈز کی لسٹ انسٹاگرام پر ہوتی تھی جہاں صارفین بہت محدود لوگوں کا انتخاب کرکے اسٹیٹس لگاتے تھے۔

تاہم  واٹس ایپ بیٹا انفو نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ فیچر کب تک صارفین کے استعمال میں ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر اور پُرلطف ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں جدت لانے کی یہ نئی کوشش نہ صرف صارفین کی دلچسپی کو مزید بڑھائے گی بلکہ ایپ کی مقبولیت میں بھی اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جی میل میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا گیا

ٹیکنالوجی کے اس تیزی سے بدلتے دور میں صارفین کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ایپس میں بہتری لانا ایک مثبت قدم ہے۔ اگر آپ بھی اسٹیٹس لگانے کے شوقین ہیں، تو واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر یقینا آپ کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *