سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر صارفین پانچ سے زیادہ سمز استعمال کریں گے تو ان کا فون بلاک کر دیا جائے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس اطلاع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی جعلی نوٹیفکیشن میں پی ٹی اے کے لوگو کا بھی بے جا استعمال کیا گیا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ کی مانیٹرنگ کرتا ہے اور اسی حوالے سے کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں، جن میں مشکوک ڈیوائسز کا بلاک ہونا، ایف آئی اے کے ساتھ مشترکہ چھاپے اور عوامی آگاہی مہم شامل ہیں۔
پی ٹی اے نے زور دیا کہ عوام اور میڈیا صرف اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور مستند سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والے بیانات پر اعتماد کریں۔