بائنینس کرپٹو مقابلے میں کامیابی، پاکستانی کمیونٹی ابو کارٹل نے نئی مثال قائم کردی

بائنینس کرپٹو مقابلے میں کامیابی، پاکستانی کمیونٹی ابو کارٹل نے نئی مثال قائم کردی

اسلام آباد: پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں ایک تاریخی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب عالمی شہرت یافتہ کرپٹو ایکسچینج بائنینس کے تحت منعقدہ ملک گیر مقابلے میں پاکستانی کرپٹو کمیونٹی “ابو کارٹل” نے صرف 14 دن کے اندر 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ روپے) کا منافع کما کر سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور “کرپٹو کنگ آف پاکستان” کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس مقابلے میں ملک بھر سے 10 سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا، تاہم تقریباً 2000 ممبران پر مشتمل ابو کارٹل نے اپنی شاندار حکمت عملی اور ٹریڈنگ مہارت سے سبقت حاصل کی۔ بائنینس کی جانب سے اس ایونٹ کیلئے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ مختص کیا گیا تھا، جس میں کامیاب ٹیموں کو بھرپور انعامات سے نوازا گیا۔ کرپٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ہے بلکہ اس سے نوجوانوں کو عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ بھی ملے گا۔

اس شاندار کارکردگی پر ابو کارٹل کو کرپٹو کنگ آف پاکستان کا اعزاز بھی دیا گیا۔بائنینس کی جانب سے اس ایونٹ کے لیے 50 ہزار ڈالر سے زائد کا انعامی فنڈ رکھا گیا تھا، جس میں کامیاب ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔کرپٹو ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو ٹریڈنگ کے شعبے میں نئی راہیں کھلنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *