فتنتہ الخوارج کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا،عوام اور علم دشمنی کی بدترین مثال

فتنتہ الخوارج کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا،عوام اور علم دشمنی کی بدترین مثال

اگست کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل میں واقع ایک پرائمری اسکول کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، جہاں فتنتہ الخوارج نے ایک بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ افسوسناک واقعہ تعلیم دشمن عناصر کی ایک اور مذموم کوشش ہے جس سے ان کے عوام دشمن عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں۔ فتنتہ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ نہ صرف مذہب کی روح سے ناآشنا ہے بلکہ قبائلی روایات کا بھی دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی میں خوفناک اضافہ، صرف ایک ماہ میں 143 حملے ریکارڈ

اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے، لیکن یہ دہشتگرد گروہ علم کے چراغ کو بجھانے کے درپے ہے۔ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ان کی اس علم دشمن سوچ کو ظاہر کرتا ہے جس کا مقصد معاشرتی ترقی کو روکنا اور عوام کو جہالت میں دھکیلنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج کا اصل مقصد شہری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا کر خوف کی فضا قائم کرنا، مقامی ترقی کو روکنا اور نوجوان نسل کو تعلیم سے محروم رکھنا ہے۔ یہ گروہ بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چلتے ہوئے نہ دین کے خیرخواہ ہیں اور نہ قوم کے، بلکہ ان کا ایجنڈا صرف اور صرف تباہی، پسماندگی اور بدنظمی پھیلانا ہے۔

لکی مروت کے باشعورعوام اب اس تباہی کے سوداگر گروہ کو بخوبی پہچان چکے ہیں۔ مقامی افراد نے ریاستی اداروں کے ساتھ اپنے بھرپورتعاون کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تعلیم، امن اور ترقی کے دشمنوں کو اپنے علاقے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات اپر دیر آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 خوارج دہشتگرد ہلاک، ایک شہری شہید، 8پولیس جوان زخمی

سیکیورٹی فورسز نے بھی واضح کیا ہے کہ عوام کے تعاون سے تعلیم کا تحفظ ہرحال میں یقینی بنایا جائے گا۔ متاثرہ اسکول کی فوری مرمت اور دوبارہ تعمیر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال رہے۔

فتنتہ الخوارج ایک شکست خوردہ گروہ ہے جو جھوٹے بیانات اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینا چاہتا ہے، لیکن مقامی عوام اب ان کی سازشوں کو سمجھ چکے ہیں اور ان کی ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *