نیا ڈیزائن اور فیچرز میں نمایاں تبدیلیاں، آئی فون 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نیا ڈیزائن اور فیچرز میں نمایاں تبدیلیاں،  آئی فون 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایپل کمپنی 9 ستمبر کو نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں چار ماڈلز شامل ہوں گے۔ اس بار نہ صرف ڈیزائن بلکہ فیچرز میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جو اس سیریز کو منفرد بنائیں گی۔

ماہرین کے مطابق آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس ٹیکنالوجی کی نئی سمت متعین کریں گے۔

اس بار عام ماڈل یعنی آئی فون 17 میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سب سے اہم فیچر 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اسکرین ہے جو اب تک صرف پرو ماڈلز میں دستیاب تھی۔ فون کا اسکرین سائز بڑھا کر 6.27 انچ کر دیا گیا ہے جبکہ باریک بیزل ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ کیمرہ کو 24 میگا پکسل تک اپ گریڈ کیا گیا ہے اور چارجنگ کی رفتار 20 واٹ سے بڑھا کر 35 واٹ کر دی گئی ہے۔

فون کے ڈیزائن میں بھی نیا پن لایا گیا ہے، جس میں میگ سیف کے گرد گلاس ایریا شامل ہے اور باقی فریم ایلومینیم کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟

ایپل نے اس بار پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ماڈل نہایت باریک اور ہلکا ہوگا تاہم اس کی بیٹری صرف 2900 ایم اے ایچ کی ہوگی جو بھاری استعمال کرنے والوں کے لیے کم ہو سکتی ہے۔ کمپنی نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا اسمارٹ بیٹری کیس تیار کیا ہے۔

پرو ماڈلز میں اس بار کیمرے کو سب سے بڑا اپ گریڈ دیا جا رہا ہے۔ ٹیلی فوٹو لینز 48 میگا پکسل ہوگا جو 8× زوم کی صلاحیت رکھے گا، جبکہ فرنٹ کیمرہ کو بھی 24 میگا پکسل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *