سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

پنجاب میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 66 وزیرآباد، این اے 104 فیصل آباد اور این اے 96 فیصل آباد میں الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے  پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی سندھ میں 7 سے 10 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں غیر معمولی سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام شدید متاثر، سڑکیں اور پل بہہ گئے، سیلاب سے سرکاری و نجی عمارتیں، اسکول اور پولنگ اسٹیشنز کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا۔

مزید کہا گیا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف عملہ انتخابی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے پولنگ اسٹاف کی عدم دستیابی کی نشاندہی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سیلاب کی صورتحال کے باعث ضمنی الیکشن مؤخر کرنے کی سفارش کی، متاثرہ علاقوں کے ووٹرز کی نقل مکانی، ووٹ ڈالنے کے عمل میں شرکت ممکن نہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کم ٹرن آؤٹ اور ووٹرز کی محرومی کا خدشہ ہے، سیلاب کے اثرات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

الیکشن کمیشن نے کہا کہ حالات نارمل ہونے پر انتخابات دوبارہ شیڈول کیے جائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹس کے مطابق شدید مون سون بارشیں، جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مزید سنگین ہوگئی ہیں، تقریباً 15 لاکھ افراد کو متاثر کر چکی ہیں، اس سیلاب سے تین ہزار سے زائد مکانات، 400 اسکول اور 40 صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *