پاکستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث چاول اور گنے کی فصل سے متعلق تشویشناک حقائق سامنے آ گئے

پاکستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث چاول اور گنے کی فصل سے متعلق تشویشناک حقائق سامنے آ گئے

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے چاول اور گنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور چاول، گنے اور کپاس کی کاشت کے حوالے سے تمام اضلاع اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں۔ 

فصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے صوبہ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں بہہ گئیں۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں چاول کی 60 فیصد اور گنے کی 30 فیصد کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں، کپاس کی پیداوار بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے مطابق وسطی پنجاب میں اتنی بڑی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پنجاب پاکستان کی سالانہ غذائی اجناس کی مجموعی پیداوار کا 68 فیصد فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں چاول کی کاشت کے حوالے سے بہترین اضلاع منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ اور گجرات اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں اور اسی طرح کپاس کی کاشت کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی ستلج اور راوی میں شدید سیلابی صورتحال کے سبب مسائل سے دوچار ہیں اور وسیع رقبے پرکھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ چکی ہیں۔

7 سے 10ستمبر تک سندھ میں تیز بارش کی پیش گوئی، کراچی سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *