جنوبی افریقا کے لیے صرف 5 ون ڈے میچز کھیلنے والے نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکی نے جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ایک اور نصف سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
بریٹزکی نے انگلینڈ کے خلاف 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے 5 میچز پر مشتمل ون ڈے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔ جس کے بعد میتھیو بریٹزکی ون ڈے ڈیبیو کے بعد مسلسل 5 میچز میں 5 ففٹی پلس اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
برِیٹزکی نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا اور شاندار 150 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اس کے بعد انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر نے 57 اور چوتھے میچ میں 88 رنز بنائے۔ برِیٹزکی اب تک اپنے ون ڈے کیریئر کے 5 میچز میں 463 رنز بناچکے ہیں۔