امریکہ نے چین سے روابط رکھنے والے چند ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے چین سے روابط رکھنے والے چند ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے وسطی امریکا کے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ چین سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق ان افراد نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کی اور ایسے افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :نئی سفری پابندیاں، پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہونے کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے مفادات کے لیے سرگرم کسی بھی شخص کو ویزا جاری نہیں ہوگا،تاہم روبیو نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن افراد پر پابندی لگائی گئی ہے اور ان کے خلاف کون سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور چین کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پالیسیوں، سائبر سکیورٹی اور تائیوان جیسے معاملات پر سخت اختلافات موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *