ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب

ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف سکولز میں تقاریب

   ایف سی  کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

تقاریب میں پاک فوج کے افسران اور ایف سی کے جوانوں نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مہمانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی نسل ہی ملک کا اصل سرمایہ اور مستقبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فوج، ایف سی اور کسٹمز کی کارروائیوں سے اسمگلنگ میں نمایاں کمی

بچوں نے فوجی افسران اور اساتذہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ملی جذبے سے سرشار تقاریر، ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا۔

طالبات کی منفرد پرفارمنس اور تخلیقی صلاحیتوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ مہمانانِ خصوصی نے بچوں کی محنت اور حب الوطنی کے جوش کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور شہداء کی قربانیوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریبات کا اختتام نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر طلبہ نے فلک شگاف نعرے لگائے: “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد”۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *