ملک میں سونے کی قیمتیں بے قابو ! 1200 روپے فی تولہ مہنگا

ملک میں سونے کی قیمتیں بے قابو !  1200 روپے فی تولہ مہنگا

عالمی منڈی اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، آج فی تولہ سونے کے نرخ 1200 روپے بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔

10 گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگیا، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز اضافے سے 3 ہزار 552 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی معیشت میں عدم استحکام، ڈالر کی قدر اور سود کی شرح میں ممکنہ تبدیلی جیسے عوامل کے باوجود سونے کی قیمتیں حیرت انگیز طور پر مستحکم رہی ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اٹلس نے 2026 کے نئے جدید ماڈلز متعارف کروا دیے

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *