سام سنگ موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، گلیکسی S26 الٹرا کا ڈائزین اور لانچنگ تاریخ سامنے آگئی

سام سنگ موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، گلیکسی S26 الٹرا کا ڈائزین اور لانچنگ تاریخ سامنے آگئی

حال ہی میں لانچ ہونے والے گلیکسی S25 ایف ای  کا جوش ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ سام سنگ پہلے ہی اپنی اگلی بڑی ریلیز، گلیکسی S26 الٹرا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں سکولوں میں موبائل فونز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز پر پابندی

معروف ٹِپ اسٹَر ’یونیورسلز‘ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی لیک کے مطابق نیا لانچ ہونے والا فلیگ شپ فون ڈیزائن میں کچھ معمولی لیکن قابلِ ذکر تبدیلیاں لے کر آئے گا۔

تھوڑا بڑا، زیادہ نفیس ڈیزائن

لیک شدہ رینڈرز میں گلیکسی S26 الٹرا کو اس کے پچھلے ماڈل S25 الٹرا کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ بظاہر تو یہ تبدیلیاں بہت معمولی لگتی ہیں، لیکن فون کے سائز میں ہلکا سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سام سنگ اپنے ’الٹرا‘ لائن اپ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

گلیکسی S25 الٹر 162.8 x 77.6 ملی میٹر

گلیکسی S26 الٹرا163.4 x 77.9  ملی میٹر

یہ اعداد و شمارظاہر کرتے ہیں کہS26  الٹرا 0.6 ملی میٹر لمبا اور 0.3 ملی میٹر چوڑا ہو سکتا ہے، جو اسے تھوڑا بڑا اور ہاتھ میں زیادہ بھرپور محسوس ہونے والا فون بنا سکتا ہے۔ عام استعمال میں یہ فرق شاید زیادہ محسوس نہ ہو، لیکن یہ سام سنگ کے ڈیزائن میں باریک تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ رینڈرمیں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کونے پہلے سے زیادہ گول ہیں، جو کہ پچھلے ماڈل کے نسبت زیادہ جدید اور پریمیئم لک کا اشارہ دیتے ہیں۔

متوقع لانچ، جنوری 2026

ذرائع کے مطابق گلیکسی S26 سیریز کا باضابطہ لانچ جنوری 2026 میں متوقع ہے، جو کہ سام سنگ کی سالانہ فلیگ شپ ریلیز کا تسلسل ہے۔ اگرچہ ابھی اس فون کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن ابتدائی رینڈر اس بات کی جھلک دے رہے ہیں کہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ایک نئے اور دلکش انداز میں پیش ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا موبائل کمپنیوں نے صارفین سے اضافی پیسے وصولی کئے؟ پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی

جیسا کہ ہمیشہ، ان ابتدائی لیکس کو حتمی نہ سمجھا جائے، مگر یونیورسیلز کی سابقہ درست لیکس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ گلیکسی S26 الٹرا ایک بڑا، زیادہ دلکش اور جدید فون ہونے جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *