سیلاب متاثرین کے لیے امریکی امداد پاکستان پہنچ گئی، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

سیلاب متاثرین کے لیے امریکی امداد پاکستان پہنچ گئی، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان میں جاری شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر، امریکا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے تحت کل 6 پروازیں پاکستان کے لیے مختص کی گئی ہیں، جن میں متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث چاول اور گنے کی فصل سے متعلق تشویشناک حقائق سامنے آ گئے

آج پہلی پرواز پاکستان پہنچی، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز سمیت دیگر ضروری اشیا شامل تھیں۔ امریکی ناظم الامور اور کمانڈر نے اسلام آباد میں امدادی سامان کی وصولی کی تقریب میں شرکت کی اور امداد کو باضابطہ طور پر پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔

یہ امدادی سامان آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ امداد کا مقصد متاثرہ افراد کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے، خاص طور پر عارضی رہائش اور پانی کی نکاسی کے مسائل حل کرنا۔

مزید پڑھیں:راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال، سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اپریشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

پاکستان کی حکومت اور عوام نے امریکا کی بروقت امداد اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے امریکی حکومت اور فوج کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

امریکی امدادی پروازوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا، جس سے پاکستان میں جاری سیلابی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *