بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان( Gunther Fehlinger-Jahn) بھی بھارتی غصے کا شکارہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اس وقت بلاک کر دیا جب انہوں نے خالصتان کی حمایت اور نئی دہلی کو ختم کرنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔
آسٹرین ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خالصتان کا نقشہ شیئر کیا جس میں سکھوں کے لیے بھارت میں الگ علاقہ دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
I call to dismantle India into ExIndia as India as Modi as stabbed Ukraine and European Union in back by submitting India to Russia and China at Shanghai Summit Tianjin @narendramodi @HMOIndia @elonmusk @freenationsrf @PMOIndia #ExIndia @hindupost pic.twitter.com/nrx2o4WRHP
— Gunther Fehlinger-Jahn (@GunterFehlinger) September 5, 2025