بحیرہ احمر میں متعدد سب میرین انٹرنیٹ کیبلز ٹوٹ جانے کے باعث مختلف ممالک میں رابطوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے مطابق کیبلز کٹنے کے باعث کئی ملکوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک روز قبل پاکستان بھر میں بھی انٹرنیٹ کی رفتار میں شدید کمی دیکھی گئی۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوئی۔