’بی آئی ایس ای‘ راولپنڈی نے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

’بی آئی ایس ای‘ راولپنڈی نے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحانات پہلے 10 ستمبر سے شروع ہونے تھے، لیکن اب 29 ستمبر سے منعقد کیے جائیں گے۔

بی آئی ایس ای کے ترجمان ارسلان چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسمی حالات نے نقل و حمل کے نظام کو متاثر کیا ہے، جس سے طلبا اور والدین کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں میٹرک امتحانات ملتوی

ترجمان ارسلان چیمہ نے بتایا کہ امتحانات کو 3 ہفتے مؤخر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ طلبا کو بہتر سہولیات اور ایک محفوظ و سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ ’طلبا  کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ موجودہ صورتحال میں کئی طلبا کو امتحانی مراکز تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، اس لیے یہ قدم ناگزیر تھا‘۔

چیئرمین بی آئی ایس ای راولپنڈی عدنان خان نے بھی طلبا کی سہولت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم سمجھتے ہیں کہ قدرتی آفات کی وجہ سے طلبا پر ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر امتحانات جیسے اہم مرحلے کے دوران۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی طالب علم ایسی صورتحال کی وجہ سے متاثر نہ ہو‘۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ تاریخوں میں تبدیلی کے باوجود میٹرک سیکنڈ اینول اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بورڈ نے طلبا اور والدین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی تاریخ کے مطابق امتحانات کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ملتوی ہونےوالے امتحانات کا شیڈول جاری

بی آئی ایس ای راولپنڈی کے مطابق نیا ڈیٹ شیٹ چند دنوں میں جاری کیا جائے گا جو بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور متعلقہ اداروں کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

پنجاب حکومت اور تعلیمی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں رسائی کی بحالی اور طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

طلبا سے گزارش ہے کہ وہ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے بی آئی ایس ای راولپنڈی کی ویب سائٹ یا متعلقہ اسکولوں سے رابطے میں رہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *