سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اورریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جھنگ اور قریبی سیلابی علاقوں میں جاری ہیں، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جھنگ کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔

بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا، گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل 18 ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے اور طبی عملہ وہاں مریضوں کو علاج فراہم کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فوج نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کردیا

پاک فوج کے جوانوں نے ولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ڈب کلاں میں کشتیوں کے ذریعے 75 افراد اور 16 مویشی محفوظ مقامات پر پہنچائے گئے،بدہوانہ میں بھی 14 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا،عوام نے پاک فوج کی ان کاوشوں کو سراہا،پاک فوج ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر اول دستے کے طور پر تیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *