راولپنڈی میں میٹرو بس حادثے سے بال بال بچ گئی

راولپنڈی میں میٹرو بس حادثے سے بال بال بچ گئی

راولپنڈی میں میٹرو بس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جس میں درجنوں شہری خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بس چاندنی چوک اسٹیشن سے وارث خان کی جانب روانہ ہوئی ہی تھی کہ اچانک فنی خرابی کی وجہ سے رک گئی، بس میں سوار کئی مسافروں کو دم گھٹنے اور خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض شہریوں کی طبیعت بھی بگڑ گئی، مسافروں کو بس کے دروازے توڑ کر باہر نکالا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

مسافروں نے شکایت کی کہ واقعے کے آدھے گھنٹے بعد بھی کوئی امدادی سہولت فراہم نہیں کی گئی، شہریوں نے میٹرو انتظامیہ اور ضلعی حکام کی غفلت پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ اگر بروقت امداد فراہم نہ کی گئی ہوتی تو یہ واقعہ کسی بڑے سانحے میں بدل سکتا تھا۔

شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بس سروس میں ناقص انتظامات اور بسوں کی فنی حالت کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *