بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام میں شمولیت کا طریقہ کار سامنے آگیا

بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام میں شمولیت کا طریقہ کار سامنے آگیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے بینظیر نشوونما پروگرام میں شمولیت کےلئے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر نشونما پروگرام میں شمولیت کےلیے ان شرائط کا پورا کرنا لازمی ہوگا، نئے پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کےلیے خواتین کو بی آئی پی ایس کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا چاہیے جبکہ انھیں رجسٹریشن کی درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ بینظیر شمولیت پروگرام حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائوں اور ان بچوں کےلیے شروع کیا گیا ہے جن کی عمر دو سال سے کم (23 ماہ تک) ہو

پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ کار پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کےلیے تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے، اگر کوئی خاتون اوپر دی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے تو وہ نشونما مرکز جاکر اندراج کواسکتی ہے۔

نشونما پروگرام میں اندراج کےلیے درج ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے خواتین کا نادرا کا جاری کردہ شناختی کارڈ بچے کا نادرا کا جاری کردہ ب فارم بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ پروگرام میں شمولیت پر ملنے والی معاونت حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی ڈھائی ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

، بیٹے کی پیدائش پر 2500 روپے اور بیٹی پیدا ہونے کی صورت میں 3000 روپے سہ ماہی (بشمول 500 روپے سفری اخراجات) ادا کیے جائیں گے جب تک کہ بچے کی عمر 2 سال ہوجائے۔

یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت کی رقم کے علاوہ مہیا کی جائے گی، حاملہ دودھ پلانے والی مائیں اور 2 سال سے کم عمر بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی نشونما بہتر ہوسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *