کرکٹ کی ایک روزہ تاریخ کی بدترین شکست، انگلینڈ کی پروٹیز کے خلاف بڑی کامیابی

کرکٹ کی ایک روزہ تاریخ کی بدترین شکست، انگلینڈ کی پروٹیز کے خلاف بڑی کامیابی

جنوبی افریقہ کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، 8 بیٹر ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوپائے۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکاڈ بن گیا، پروٹیز کو ایک روزہ کرکٹ مقابلوں میں اتنی عبرتناک شکست ہوئی جو اب تک کسی اور ٹیم کے حصے میں نہیں آئی۔

جنوبی افریقہ کو رنز کے اعتبار سے ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی شکست ہوئی، انگلش کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بہت بڑے مارجن سے ہرادیا۔

شکست خوردہ ٹیم 415 رنز کے تعاقب میں محض 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ کا بیٹنگ کا اس میچ میں اتنا برا حال ہوا کہ 8 بلےباز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ پائے جبکہ سب سے بڑا اسکور 20 رنز رہا جو کوربن بوش نے بنایا۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، عادل رشید نے 3 جبکہ برائیڈن کارس نے 2 وکٹیں لیں۔

فاتح ٹیم نے اس تاریخی مقابلے میں پہلے کھیل کر 5 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز اسکور کیے، جیکب بیتھل اور جُوروٹ نے جارحانہ سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد فراہم کیا۔

اس کے علاوہ جوز بٹلر اور جیمی اسمتھ نے 62، 62 رنز کی اننگز کھیل کر اپنا حصہ ڈالا، جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشوو مہاراج اور کوربن بوش نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *