خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کا اجراء

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے احساس ای پنشن سسٹم کا اجراء

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی ۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے ای ۔پنشن سسٹم کے اجرا کے لیے کانسپٹ  پیپر تیار کر لیا ہے، جسے  عملی شکل شکل دینے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قانون کی بالادستی پر زور، عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان

جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ای-پنشن سسٹم کے تحت کی جائے گی،  موجودہ پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل پیپر لیس ای- پنشن نظام میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

  اس مقصد کے لیے احساس پنشن ڈیش بورڈ کا اجرا کیا جائے گا، یہ ڈیش بورڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہو گا جو مکمل طور پر پیپر لیس ورک فلو پر مشتمل ہو گا۔

نئے سسٹم کے تحت ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔

تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے اسکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔   اگلے مرحلے میں سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کر دے گا۔

 نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔   ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا،  یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے۔

ای پنشن سسٹم کے تحت محکمہ وائز کارکردگی کی مانیٹرنگ کا ایک مربوط اور موثر نظام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی

وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے،  یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہو گا۔

 مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *