آپریشن غضب للحق : پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا

آپریشن غضب للحق : پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا

پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا ،  پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت فوجی کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق :پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹیں تباہ

دریں اثنا پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کے بھی پرخچے اڑا دیے ، پاک فوج نے 4 اور 5مارچ کی درمیانی شب چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

پاکستان افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے،  امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے نئی حاصل کردہ سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ ایئر بیس پر موجود گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے جو امریکا کی افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے بنیادی مرکز کے طور پر کام کرتے تھے، جو طالبان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *