نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، ظاہرپیر،صادق آباداور رحیم یار خان کے علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع میں اگلے 12 تا 24گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میں بارش متوقع ہے ۔