خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری عروج پر، سی ٹی ڈی کی تازہ ترین رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری عروج پر، سی ٹی ڈی کی تازہ ترین رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )، گل بہادر گروپ ، داعش خراساں اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے 46 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے کے 18 اضلاع میں بھتہ خوری کے 117 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 170 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیا۔ 46 بھتہ خوروں کو گرفتار جبکہ ایک بھتہ خور کو ہلاک کیا جاچکا ہے رپورٹ کے مطابق 123 بھتہ خور روپوش ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 34 واقعات ضلع پشاور میں رجسٹر ہوئے جن میں نامزد 70 میں سے 33 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔دوسرے نمبر ضلع خیبر میں 21 بھتہ خوری کے واقعات میں 22 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیا جس میں ایک بھتہ خو گرفتار جبکہ 21 ملزمان روپوش ہیں۔

ضلع مردان میں بھتہ خوری کے 13 واقعات میں 25 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیا جن میں 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مہمند میں بھتہ خوری کے 10 واقعات میں 10 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیا جس میں ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 9 بھتہ خور روپوش ہیں۔

لکی مروت میں بھتہ خوری کے 6 واقعات میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ،ضلع باجوڑاور چارسدہ میں بھتہ خوری کے 5,5 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں مجموعئ طور ہر 8 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیا جس میں ضلع باجوڑ سے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

ضلع ہنگو،نوشہرہ اور صوابی میں 3,3 ، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 ، ضلع بنوں، دیر لوئر ، کوہاٹ ، شانگلہ ،سوات جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں 1,1 کیسز رجسٹرہوئے ، مجموعی طور پر 20 بھتہ خوروں کو نامزد کیا گیاہے جن میں مجموعی طور پر 7 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں ایک بھتہ خور کو ہلاک کیا جاچکا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *