عوام کے لیے خوشخبری: بجلی کے فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی

عوام کے لیے خوشخبری: بجلی کے فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔

سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی تاہم نیپرا نے ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ اس فیصلے سے بجلی صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں 70 فیصد تک چھوٹ۔۔۔ صارفین کے لیے خوشخبری

واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو جمع کرائی تھیں۔ ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس کا نیپرا نے جائزہ لیا۔

ای سی سی اور وفاقی کابینہ پہلے ہی ملک بھر میں یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دے چکی ہیں۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 19 اگست کو پاور ڈویژن کی سمری منظور کی تھی، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ اب پورے ملک کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *