ایران کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت، امریکہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ایران کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت، امریکہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ایران نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کے دوران قطر پر اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ اور ’قطر اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی قومی خودمختاری پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ واقعہ خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک ’سنجیدہ پیغام‘ ہے۔ دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے اہلکاروں کو محفوظ رہنے کی ہدایایات جاری کی ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں پناہ لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *