پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40،000 روپے مقرر کرنے سے متعلق بڑا اقدام

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40،000 روپے مقرر کرنے سے متعلق بڑا اقدام

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے دی جایا کرے گی۔

وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 8 گھنٹے کام کرنے پر 1538.46 روپے اجرت دی جایا کرےگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبودکے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب نے کہاکہ محکمہ لیبر ویلفیئر کم ازکم اجرت کے حکم نامے پر عمل درآمد کرائے اورکم ازکم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *