پورا خاندان بچھڑگیا، دکھ اور غموں کے بوجھ تلے سپاہی واجد کی وطن سے محبت کی لازوال داستان

پورا خاندان بچھڑگیا، دکھ اور غموں کے بوجھ تلے سپاہی واجد کی وطن سے محبت کی لازوال داستان

سپاہی واجد کی یہ کہانی ہے ایک ایسے بہادر سپاہی کی، جس نے اپنی جان سے پیارے رشتے کھو دینے کے باوجود وطن سے اپنی محبت اور فرض کی ادائیگی میں کبھی کمی نہ آنے دی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سپاہی پر موٹر سائیکل چوری سے متعلق جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ویڈیو میں دکھایا گیا شخص عادی چور ، فوج سے کوئی تعلق نہیں

سپاہی واجد پاک فوج کے ان بے شمار گمنام ہیروز میں سے ایک ہے، جنہوں نے اپنی ذاتی تکالیف کو پس پشت ڈال کر ملک کی حفاظت کو اپنا اولین فریضہ سمجھا۔ دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران، جب وہ سرحدی علاقے میں تعینات تھے، ایک بم دھماکے میں ان کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہو گیا۔ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ اسی دھماکے میں اس کا آبائی علاقہ بھی نشانہ بنا، جس میں اس کی ماں، بیوی اور معصوم بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ المناک خبر کسی بھی انسان کو توڑ سکتی ہے۔ مگر واجد نے اپنے غم کو اندر ہی اندر سمیٹ لیا، کسی سے شکایت نہ کی، کسی لمحے ڈگمگائے نہیں۔ اس کے ساتھی بتاتے ہیں کہ اس کی آنکھوں میں ایک گہرا دکھ تو تھا، لیکن ان کے قدموں میں کبھی لرزش نہیں آئی۔ وہ ہر محاذ پر پہلے سے زیادہ جذبے اور حوصلے کے ساتھ کھڑا رہا۔

مزید پڑھیں:مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک ، میجر اور سپاہی شہید

واجد اکثر کہا کرتا تھا کہ ’میری ماں، میری بیوی اور بیٹی، یہ سب شہید ہیں اور شہادت کا رتبہ مجھے ان کی قربانی پر فخر کرنے کی طاقت دیتا ہے‘۔

اس کی یہ بے مثال حب الوطنی، اللّٰہ پر یقین اور عزمِ صمیم نہ صرف اس کے یونٹ بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔ وہ آج بھی فرنٹ لائن پر تعینات ہیں، جہاں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔

سپاہی واجد جیسے ہیروز کی کہانیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ وطن کی محبت محض نعرے نہیں، بلکہ یہ ایسی قربانیاں مانگتی ہے جو دل ہلا دیتی ہیں۔ ایسے مجاہد قوم کا فخر ہیں، جو اپنے آنسو پیتے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر مسکراتے ہیں اور ہر صبح سینہ تان کر وطن کے دفاع کے لیے نکلتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *