جلالپور پیروالہ : سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

جلالپور پیروالہ : سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

پنجاب میں ملتان کے نواحی علاقے جلالپور پیروالہ اور علی پور میں سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 30 سے زائد افراد بہہ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جلالپور پیروالہ کے خان بیلہ روڈ پر متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے کشتی الٹ گئی، کشتی میں 20 افراد سوارتھے جنہیں فوری کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔ کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ علی پور میں پیش آیا، متاثرہ کشتی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے واپس آرہی تھی، کشتی میں 8 سے 10 سیلاب متاثرین اور ریسکیو عملہ سوار تھا۔

کشتی الٹنے کے بعد تمام سوار افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے جن کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں دس سے زائد افراد پہلے ہی سوار تھے، مزید ایک شخص نے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو پانی بھرنے سے کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی۔

واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی پانی ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں جلالپور پیروالہ میں اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا، شگاف پڑنے سے پانی کے دباؤ میں کمی ہوگی۔

اس موقع پر این ایچ اے، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان موقع پر موجود تھے بھاری مشینری کے ذریعے روڈ پر شگاف ڈالا گیا۔ ایک اور افسوسناک واقعے میں کبیروالا کے علاقے باٹی بنگلہ کا رہائشی مزدور بھوک اور پیاس کے باعث چل بسا
مزدور طالب حسین بارشوں اور سیلاب کے باعث دربدر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *