نئے گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

نئے گیس کنکشن کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

ایس ایس جی سی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن کے لیے پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس وقت گھریلو گیس کنکشن کی 39 ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں۔ حکام کے مطابق پہلے سال 3 لاکھ اور دوسرے سال 6 لاکھ نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔

حکام نے بتایا کہ نئے گھریلو کنکشن کے لیے فیس 21 ہزار روپے جبکہ بڑے گھروں کے لیے 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 20 ہزار روپے سیکیورٹی ڈپازٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

نئی درخواستیں نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد وصول کی جائیں گی اور نئے صارفین کو اوگرا سے منظور شدہ آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنا لازمی ہوگا۔

درخواست دینے کا طریقہ کار:

گھریلو صارفین نئے کنکشن کے لیے فارم اپنے قریبی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ فارم بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کیا جائے گا اور نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر درخواست منتخب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری کا خاتمہ

ضروری دستاویزات:

قومی شناختی کارڈ کی کاپی
جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
ہمسایہ جائیداد کا گیس بل

فارم اور مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل کی ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی۔ تکنیکی امکانات کی جانچ کے بعد درخواست دہندہ کو پروپوزل لیٹر یا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا، جس میں انسٹالیشن کے رہنما اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔

حکام کے مطابق یہ نیا اور آسان طریقہ کار صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے اور ایس این جی پی ایل کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *