ایشیا کپ ، پاک،بھارت میچ ہوگا یانہیں؟ بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

ایشیا کپ ، پاک،بھارت میچ ہوگا یانہیں؟ بھارتی سپریم کورٹ  کا بڑا فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس میں ہنگامی نوعیت کا کیا معاملہ ہے؟ یہ ایک میچ ہے، اسے میچ رہنے دیں۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، اس وقت کچھ نہیں ہو سکتا، میچ ہونا چاہیے۔

جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بینچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کردیا۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں قانون کے چار طالب علموں نے یہ درخواست دائر کی تھی، جنہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ حالیہ صورتحال میں یہ میچ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جذبات اس کی اجازت نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تو ان کا دوسرا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔

مزید یہ کہ اگر پاکستان اور بھارت فائنل تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں تو 28 ستمبر کو دونوں روایتی حریفوں کا تیسرا بڑا ٹاکرا بھی ممکن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *