سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنیوالوں کےلیے اہم خبر آگئی، 15سال سے کم عمر بچوں کیلئے پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
تصیلات کے مطابق فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش سامنے آئی ہے، فرانس کی حکومت نے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیلئے مارچ میں کمیٹی قائم کی تھی، اب کمیٹی نے 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ضلعی افسران، پولیس اہلکار کو بھی سوشل میڈیا پوسٹس ہٹانے کا اختیار مل گیا
15 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے رات 10 سے صبح 8 بجے تک سوشل میڈیا بندش کی سفارش کی گئی ہے۔
کم عمر بچوں پر پابندی کی سفارش کرنے والی کمیٹی رکن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پیغام دے گی کہ سوشل میڈیا 15 سال سے کم عمر افراد کیلئے محفوظ نہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی نے کہا کہ فرانس کی حکومت کمیٹی سفارشات پر غور کے بعد فیصلہ کرے گی، کمیٹی نے عوامی آگاہی مہم چلانے اور ڈیجیٹل غفلت کو جرم قراردینے کی بھی سفارش کی ہے۔