جنوبی پنجاب، سیلاب کے دوران کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد30ہوگئی

جنوبی پنجاب، سیلاب کے دوران کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد30ہوگئی

 جنوبی پنجاب میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران متعدد کشتیوں کے الٹنے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے، جلال پور پیروالا، لیاقت پور، منچن آباد، علی پور اور اُچ شریف میں تقریباً دس کشتی الٹنے کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، ان ہلاکتوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی اکثریت شامل ہے، جبکہ آٹھ سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں دن رات مصروف ہیں۔

ڈی جی ریسکیو سیکرٹری ایمرجنسی سروسز  ڈاکٹر رضوان  نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں تین لاکھ بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور تین مختلف دریاؤں میں بیک وقت سیلاب کی صورتحال ہے۔ اس کے باوجود،اس شدت کی آفت کے دوران کشتی الٹنے جیسے حادثات نسبتا کم شمار میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بڑی قدرتی آفت کے دوران چھوٹے حادثات معمول کی بات ہیں، لیکن ریسکیو ٹیمیں ہر لاپتہ شخص کو بچانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :جلالپور پیروالہ : سیلاب متاثرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے

صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد برتھ  کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران جب کشتی لوگوں کے پاس پہنچتی ہے تو وہ خوشی کے باعث ایک دم سے کشتی میں بیٹھنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی کی بات نہیں سنت، اس رویے کے باعث بعض اوقات کشتی الٹ جاتی ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، مقامی انتظامیہ اور این جی اوز متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہیں، جبکہ پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے اضافی کشتیوں اور ریسکیو آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے، حکام نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طبی امداد اور خوراک فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، خاتون اور 4 بچے جاں بحق

ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کے باوجودعوامی تعاون انتہائی ضروری ہے،حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سیلابی پانی کے خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ریسکیو اہلکاروں کی ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *