پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی باہمت خواتین کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے گلگت بلتستان میں واقع 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی کو سر کر کے شاندار کامیابی حاصل کی اور نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ کارنامہ نہ صرف خواتین کے حوصلے اور عزم کا مظہر ہے بلکہ ملک میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کی طرف بھی ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
نامور پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس تاریخی کامیابی کی اطلاع دی، انہوں نے بتایا کہ یہ مہم الپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی اور انہیں بہادر خواتین کوہ پیماؤں کے ساتھ یہ چوٹی سر کرنے پر بے حد خوشی اور فخر ہے،ساجد سدپارہ کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف کوہ پیمائی کے شوقین افراد کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ پاکستان میں خواتین کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔
Summitted Bari La Peak 5400M with brave women’s of Pakistan an expidition organised by Alpine club of Pakistan participants includ from all provinces of Pakistan a good step for promoting adventure tourism in Pakistan and happy to lead this expedition to the top#shemoveamountain pic.twitter.com/5F0mroqs47
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) September 11, 2025

