اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ملک میں  سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالیہ تباہ کن بارشوں اور اربن فلڈنگ کے بعد وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزارت کے حکام کے مطابق وزیراعظم نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ نہ صرف اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے فوری ایکشن پلان تیار کرے بلکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات تجویز کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سیلاب سے پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی شدید متاثر، زمینی رابطے منقطع، فصلیں تباہ

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو کلائمیٹ ریزیلینس ایکشن پلان کے اہداف مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی صوبوں کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن قائم کرے گی اور اربن فلڈنگ کے مسئلے پر مشاورت کرے گی، اس عمل کے دوران صوبائی حکومتوں سے ڈرینیج سسٹم کی بہتری، شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور بارشوں کے پانی کے انتظامات کے بارے میں تجاویز طلب کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وزارت موسمیاتی تبدیلی جنگلات کے تحفظ اور کٹاؤ پر قابو پانے کے لیے نئی پالیسی تشکیل دے گی، پالیسی کا مقصد ماحولیاتی توازن برقرار رکھنا اور مستقبل میں سیلابی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانا ہوگا تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *