ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو باآسانی شکست دے دی

ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو باآسانی شکست دے دی

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں عمان کی ٹیم دس وکٹوں نے نقصان پر صرف 67 رنز بنا سکی۔ 

ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 رنز اسکور کیے۔ صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 اور فخر زمان 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 9، فہیم اشرف نے 8 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

عمان کے بولرز میں شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد ندیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ دیکھ کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم گزشتہ دو سے تین ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، پلیئنگ الیون میں تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں اور ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

عمان کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم پاکستان کو کم اسکور تک محدود کرنے میں کامیاب ہوگی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

کرکٹ شائقین کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس کے نتائج سیمی فائنل لائن اپ پر براہ راست اثر ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *