مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے چیئرمین انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون کا موجودہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

ان کے مطابق ہیڈ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، جس کے باعث فصلیں تباہ اور مویشی بہہ گئے۔ تاہم ستلج، راوی اور چناب دریاؤں میں اب سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز کے دوران پنجاب میں 24 لاکھ اور سندھ میں 15 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ادارے مل کر آئندہ کی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے اموات کی تعداد97 ہوگئی،45لاکھ افراد متاثر،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

انعام حیدر ملک کے مطابق دریاؤں پر دباؤ کم کرنے کے لیے بعض مقامات پر بند توڑنے پڑے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پنجاب حکومت نے 9 ہزار خیمے اور راشن بیگز فراہم کیے جبکہ 9 ہزار ٹن سے زائد خوراک سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی گئی۔

انہوں نے آئندہ دنوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ 16 سے 18 ستمبر کے دوران وسطی پنجاب اور آزاد کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اجتماعی اقدامات کی فوری ضرورت ہے کیونکہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور درجہ حرارت میں اضافے سے سیلاب کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *