ملک بھر میں ایک روز کے اضافے کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر 3لاکھ 31ہزار 189 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 3643 ڈالر فی اونس ہے۔
گزشتہ روز عالمی اور ملکی مارکیٹ میں ایک روزہ استحکام کے بعد دوبارہ تیزی دیکھی گئی تھی ، انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 645 ڈالر تک پہنچی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی معیشت میں عدم استحکام، ڈالر کی قدر اور سود کی شرح میں ممکنہ تبدیلی جیسے عوامل کے باوجود سونے کی قیمتیں حیرت انگیز طور پر مستحکم رہی ہیں۔
دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔