ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج ملزم کی ضمانت کی درخواستوں پر باقاعدہ سماعت نہ ہوسکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں حسن زاہد کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ عدالت نے ان درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور سامعہ حجاب جلد ہی عدالت میں بیان حلفی اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی، تاہم آج سماعت ملتوی ہونے کی وجہ سے صلح نامہ عدالت میں جمع نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں اغوا، دھمکیوں اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ چند روز قبل ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ویڈیو بیان میں الزام لگایا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں: ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان

سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ ملزم انہیں کئی دنوں سے ہراساں کر رہا ہے اور شادی کی پیشکش بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور حکام و پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی۔

سامعہ حجاب نے مزید کہا تھا کہ “میری دوست ثنا یوسف بھی اسی نوعیت کے مسئلے کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھی ہے، اس لیے میری حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *