پشاور کے علاقے صدر بازار میں جی پی او کے قریب عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے 5 افراد میں سے 3 کو زندہ نکال لیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک اور شخص ملبے تلے موجود ہے۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔