قطر میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج، اسحاق ڈار نمائندگی کرینگے

قطر میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج، اسحاق ڈار نمائندگی کرینگے

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار سےامریکی وزیر خارجہ کا رابطہ،تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں خلیجی ریاست کے خلاف اسرائیلی حملے کے حوالے سے ایک قرارداد کے مسودے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، یہ قرارداد سربراہی اجلاس سے قبل اتوار کو منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ اس وقت عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بزدلانہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے قطر کی ریاست کے ساتھ وسیع عرب اور اسلامی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کل ہو گا جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ دوحہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے قطر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے قبل آج وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، قطر کیساتھ کھڑے ہیں : دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر سمیت خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *